نئی دہلی،3اپریل(ایجنسی) روس کے دو میٹرو اسٹیشنوں پر دھماکے ہونے کی خبر ہے. رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان دھماکوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں. روس کی میڈیا نے ان دھماکوں میں 10 افراد کے مارے جانے کی
تصدیق کر دی ہے.
دھماکہ کے بعد سینٹ پیٹرز برگ کے آٹھ میٹرو اسٹیشنوں کو بند کر دیا گیا ہے. یہ دھماکے کس طرح کا ہے ابھی یہ واضح نہیں ہو پایا ہے.